Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کو ترکمانستان سے سستی ایل پی جی کی درآمد شروع ہوگئی | زرائع نیوز

پاکستان کو ترکمانستان سے سستی ایل پی جی کی درآمد شروع ہوگئی

چمن: ترکمانستان سےافغانستان کے راستے پاکستان کو مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمد شروع ہوگئی۔

چمن میں کسٹم حکام نے میڈیا کو بتایا کہ برآمدگی معاہدے کے تحت ترکمانستان سے بذریعہ افغانستان 160 ٹن ایل پی جی پر مشتمل تین ٹینکرزکی پہلی کھیپ چمن بارڈر پر باب دوستی کے راستے پاکستان پہنچ گئی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد ان ٹینکرز کو پشاور روانہ کیا جائے گا ۔

دوسری جانب قندھار کسٹم چیف مولوی محمدحامداحمد کے مطابق ترکمانستان سے 50 ٹینکرز کارگو سپن بولدک پہنچ گئے جو کلیئرنگ مراحل طے کرنے کے بعد پاکستان منتقل کیے جائیں گے۔ایل پی جی پلانٹ اونرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر نسیم آغا نے بتایا کہ 6 ماہ قبل اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیر کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد ترکمانستان گیا اور ترکمانستان کے ساتھ ایران سے 25 فیصد کم ریٹ پر معاہدہ کیا۔

ترکمانستان کے پلانٹس میں ایل پی جی کا پہلا تجارتی سودا کرکے پاکستانی تاجروں کو ٹریڈ کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔