Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بزرگ شہری نے ڈاکٹر عمران شاہ کو کیوں معاف کیا اور شمیم نقویٰ کا کیا کردار رہا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

غریب آدمی ہوں طاقت ور لوگوں سے قانونی جنگ بھی نہیں کرسکتا، متاثرہ شہری آبدیدہ

کراچی: سنئیر صحافی سید فیصل حسین کے مطابق بزرگ شہری کو معافی قبول کرنے پر مجبور کیا گیا جب ڈاکٹر عمران شاہ ان کے گھر سے چلے گئے تو ایکسپریس نیوز کے رپورٹر راحیل سلمان نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمران شاہ کو معاف کردیا۔

سوال سُن کر بزرگ شہری داؤد چوہان کی آنکھیں نم ہو گئیں کہنے لگے “میں سرکاری ملازم ہوں میں ان لوگوں سے نہیں لڑسکتا یہ بڑے لوگ ہیں میں ان سے کیسے قانونی جنگ لڑونگا” یہ کہا اور وہ پھر اپنے گھر کے اندر چلے گئے۔

تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے انہیں معاف کردیا تاہم شہری کا کہنا ہے کہ انہیں کیوں مارا گیا اس کا ابھی تک علم نہیں۔

https://zaraye.com/pti-another-drama-flopped/

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رات گئے اس شہری کے گھر پہنچے جسے انہوں نے دن دیہاڑے سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی نے ان کے اس اقدام پر نوٹس لیا۔

عمران علی شاہ نے شہری داود چوہان سے اپنے کیے کی معافی مانگی جس پر انہوں نے یہ کہہ پر معاف کردیا کہ ‘اگر کوئی میرے گھر پر آئے تو اسے میں خالی ہاتھ واپس نہیں کرتا’۔

داود چوہان کا کہنا ہے کہ عمران علی شاہ کے مقابلے میں، میں غریب شخص ہوں اور قانونی چارہ جوئی نہیں کرسکتا اس لیے معاملہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر چھوڑتا ہوں۔

تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے مزید کہا کہ انہیں اب تک معلوم نہیں کہ عمران علی شاہ نے انہیں کیوں تشدد کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کو کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے اور پی ٹی آئی کی جانب سے شوکاز نوٹس لیے جانے کے بعد عمران علی شاہ کا ایک ویڈیو پیغام بھی منظرعام پر آیا جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے شہری کو اس لیے مارا پیٹا کیوں کہ اس نے ایک غریب موٹرسائیکل سوار کو بار بار اپنی گاڑی سے ہٹ کیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ایم پی اے ڈاکٹر عمران کے تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ شہری کا بیٹا معاف کرنے کے بعد بھی ریاست کی کارروائی دیکھنا چاہتا ہے۔ فیس بک اسٹیس میں اُن کا کہنا تھا کہ اس لیے معاف کیا کیونکہ یہ تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی کے دوست ہیں،مگر ڈاکٹر عمران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ اب بھی قائم ہیں۔
https://zaraye.com/pti-2nd-candidate-wanted/