ملک کو بحران سے کون نکال سکتا ہے ؟ بلاول نے صاف بتا دیا

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اب بھی ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

صوبائی وزیر توانائی سے ملاقات کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی کی مرکزی رہنما فریال تالپور اور آصفہ بھی موجود تھیں۔