کراچی:ضمنی بلدیاتی انتخابات،پولیس نے سیکورٹی پلان تیار کرلیا

کراچی:ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکا۔ کراچی کی 11 یوسیز اور 15 وارڈز کی نشستوں پر پولنگ آج ہوگی۔

کراچی میں 234 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پولنگ عملے کو سامان کی ترسیل ہوگئی۔

ضلع کورنگی، وسطی اور غربی کی 3-3 یوسیز میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ضلع کیماڑی اور جنوبی کی 1-1 یوسی میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ضلع کیماڑی اور شرقی کے 6-6 وارڈز میں پولنگ ہوگی۔

ضلع کورنگی کے 2 اور ضلع غربی کے ایک وارڈ میں پولنگ ہوگی۔

پولیس نے سیکورٹی پلان بھی تیار کرلیا۔ 302 پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار750 اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔کوئیک رسپانس فورس میں 476 اہلکار شامل ہوں گے، ایک ہزار 900 کے قریب اہلکار ریزرو پولیس کے طور پرموجود ہوں گے۔

الیکشن کمیشن دفاتر پر271 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر 6 ہزار707 اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: