شہر انتظامیہ نے سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی میں شہریوں کے بچاؤ کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ، افواج پاکستان کی ریسکیو ٹٰیموں نے ساحلی پٹی پر مقیم ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا اور انہیں کیمپوں میں رکھا ہے۔
سمندری طوفان اور بارشوں کے پیش نظر کراچی میں مساجد سے اعلانات کیے گئے ہیں جن میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو خود سے یقینی بنائیں۔
سمندری طوفان: کراچی کی مساجد میں ولیس کی جانب سے اعلانات کا سلسلہ شروع
pic.twitter.com/TAuJazlKe5— Shahid Abbasi (@ShahidabbasiPk) June 14, 2023
