Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انسٹاگرام ویریفائیڈ اکاؤنٹ کا دھندا عروج پر | زرائع نیوز

انسٹاگرام ویریفائیڈ اکاؤنٹ کا دھندا عروج پر

فیس بک یا ٹوئٹر کے  برعکس انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرانا یعنی ٹک کے نشان کا تصدیقی بیج حاصل کرنا کافی پیچیدہ عمل اور مشکل کام  ہے  لیکن انسٹاگرام کے تصدیقی بیج اب چوربازار(ڈارک ویب) پر فروخت ہو رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام  کا مجاز افسراور ایک بروکر   مل کر صارفین کو ہزاروں ڈالر میں انسٹاگرام کے تصدیقی بیج فروخت کر رہے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تصدیقی بیج اصل میں کتنے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اندازہ ہے کہ یہ شراب کی بوتل سے لیکر 15 ہزار ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔جیمز نام کے ایک بروکر کا کہنا ہے کہ وہ 1500 ڈالر سے لیکر 7000 ڈالر میں کہیں کی بھی تصدیق فروخت کرتا ہے۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کو کمپنی میں اس غیر قانونی کام کا پتا چل گیا ہے اور انہوں نے مجاز افسر کو ملازمت سے برخاست بھی کر دیا ہے۔