Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کی آبادی کم دکھانے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھ گیا | زرائع نیوز

کراچی کی آبادی کم دکھانے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھ گیا

واشنگٹن: مردم شماری میں کراچی کی آبادی گھٹانے کا معاملہ اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں اٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے سالانہ اجلاس میں انسانی حقوق کے سرگرم رکن عادل غفار ایڈوکیٹ نے سیشن میں کراچی مردم شماری میں آبادی کو گھٹانے اور صحیح تعداد نہ بتانے کے معاملے کو اجاگر کیا۔

عادل غفار ایڈوکیٹ نے کہا کہ مردم شماری میں سازش کے تحت مہاجر آبادی کو 50 فیصد کم کر کے دکھایا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ ایک ٹیم تشکیل دے کر کراچی میں ریفرنڈم کروائے تاکہ کراچی کی صحیح آبادی سامنے آسکے اور عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔

یاد رہے کہ جنیوا کا سالانہ اجلاس 18 ستمبر سے جاری ہے جس میں دنیا بھر کے ممالک میں پیش آنے والے مسائل اجاگر کیے جارہے ہیں، بلوچ علیحدگی پسندوں نے وزیراعظم پاکستان کی آمد سے قبل ملک مخالف ریلی بھی نکالی جس کے بارے میں پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی مدد سے نکالی گئی۔