Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی پی کارکنان کا قیادت کے سامنے صحافیوں پر تشدد | زرائع نیوز

پی پی کارکنان کا قیادت کے سامنے صحافیوں پر تشدد

کراچی: صحافت کے تحفظ اور جمہوریت کی چیمپئن جماعت کے کارکنان نے صحافیوں کو بلاول ہاؤس میں بھی نہ بخشا اور دنیا نیوز کے صحافی پر حملہ کر کے انہیں زدوکوب کیا ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں تقریب جاری تھی کہ دنیا نیوز کے صحافی منور نے نثار کھوڑو سے سوال پوچھا جس کے بعد صورتحال سنگین ہوئی۔

پیپلزپارٹی کے کارکنان نے قیادت کی موجودگی میں صحافیوں پر تشدد کیا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، بعد ازاں نثار کھوڑو نے کارکنان کے رویے پر معافی مانگی اور معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کروائی۔

اب تک نیوز کے بیورو چیف نے صحافی کو سمجھایا کہ “سائیں نے معاف کردیا اب معاملہ ختم ہوجانا چاہیے”۔