Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قندیل بلوچ کے والد نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا | زرائع نیوز

قندیل بلوچ کے والد نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

ملتان: سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے والد نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

اداکارہ اور ماڈل کے والد نے مفتی قویٰ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری سے قبل مفتی قویٰ نے ایک کروڑ روپے (دیت) کی پیش کش کی تھی تاکہ ہم مقدمہ واپس لے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مفتی القویٰ نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کرنے اور لاش کو دریا میں پھینکنے کا پلان بنایا تھا جو ناکام رہا، ہم بیٹی کے قاتلوں کو کٹھرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Image may contain: 1 person, text

یاد رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالتی حکم پر پولیس نے چار روز قبل مرکزی ملزم مفتی قویٰ کو گرفتار کیا اور عدالت نے انہیں ریمانڈ پر جیل روانہ کیا، دورانِ ریمانڈ مفتی قوی کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں عارضہ قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Image may contain: 1 person, text

گرفتاری کے ایک روز بعد سے مرکزی ملزم اسپتال میں داخل ہے اور اُس نے کل عدالت میں پیش ہونے سے بھی معذرت کرلی تھی۔

Image may contain: 1 person, text

دوسری طرف تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قندیل قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی، سیلفی کے علاوہ بھی کچھ ایسی تصاویر موجود ہیں جو اداکارہ کے قتل کا باعث بنیں۔