Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عامر لیاقت کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ | زرائع نیوز

عامر لیاقت کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

کراچی: معروف مذہبی اسکالر اور اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کل عامر لیاقت چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ کراچی یونیورسٹی کے وائس چیئرمین کی دعوت پر  کا دورہ کریں گے اور اُن سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں عامر لیاقت اور عمران خان یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے اور پھر معروف مذہبی اسکالر تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ آج کل عامر لیاقت بانی ایم کیو ایم کے خلاف جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں اور انہوں نے ایک سال قبل متحدہ میں بھی شمولیت کی تھی تاہم 22 اگست کے بعد انہوں نے سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ عامر لیاقت تحریک انصاف پر الزام عائد کرچکے ہیں کہ اُن کے کارکنان نے اینکر پرسن کی والدہ اور اہلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنایا تھا۔