اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ساتھ تنازعات اور مبینہ طور پر علیحدگی کے حوالے سے آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس معاملے پر مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ ”جب تک ہم زندہ ہیں ہم اکھٹے رہیں گے ۔“یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل بشریٰ بی بی کی جانب سے بھی ان افواہوں کی تردید کی گئی تھی ۔
عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارکے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ فیصلہ کریں سیاست اپنی ذات کے لیے کرنی ہے یا ملک کے لیے، چونتیس سال بعد پارٹی بدلنے کا فیصلہ بڑا فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ سب سے زیادہ جمہوری آدمی ہیں، میں سمجھتا تھا پرویز مشرف کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں گے لیکن اس نے ڈر کر کرپشن کے رول ماڈلز کو اکھٹا کرلیا۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
