Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پریس کلب کی نومنتخب باڈی کی آئی جی سے ملاقات، پولیس آفس پر حملے پر اظہار افسوس | زرائع نیوز

پریس کلب کی نومنتخب باڈی کی آئی جی سے ملاقات، پولیس آفس پر حملے پر اظہار افسوس

کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی نے صدر سعید سربازی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کے پی سی کے سیکریٹری شعیب احمد،خازن احتشام سعید،جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان،ممبران گورننگ باڈی شمس کیریو،فاروق سمیع،ذوالفقار راجپر، رمیز وہرا ، ذوالفقار واؤچو اور کے پی کے سیکریٹری لائژن کمیٹی ثاقب صغیر بھی شامل تھے۔

کراچی پریس کلب کی باڈی نے آئی جی سندھ سے کراچی پولیس آفس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے خلاف مقابلے میں شہید ہونیوالے پولیس افسران اور جوانوں کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔آئی جی سندھ نے پریس کلب کے وفد کو سندھ پولیس سیکیورٹی اقدامات سمیت امن وامان کی صورتحال اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ اقدامات سے متعلق بتایا۔

اس موقع پر پریس کلب باڈی نے آئی جی سندھ کو سندھ پولیس کے مجموعی امور و اقدامات میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میٹنگ میں صحافیوں کے مسائل اور پولیس سے پریس کلب کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا اور لائژن کمیٹی کے ذریعے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔