”وڈیرے کا بیٹا“ جیسے مشہور گانے سے راتوں رات شہرت پانے والے ’ریپر’ علی گل پیر بہترین کامیڈین بھی ہے اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی کام کریں جسے دیکھ کر لوگوں کو ہنسی نہ آئے؟
ان کا دوسرا گانا ”مودی تیری“ تھا جو پہلے گانے کی طرح مکمل طور پر سیاست پر مبنی تھا اور اسے بھی بہت پذیرائی ملی لیکن اب علی گل پیر نے معروف اداکاراؤں کی تصاویر کا ’مزاحیہ ورژن‘ لانچ کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر رکھا ہے اور دیکھنے والے بے اختیار تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔
ان کی پہلی تصویر ماورہ اور عروہ حسین کی تصویر کی نقل ہے جسے دیکھ کر آپ پر ”ہنسی کے دورے“ کا آغاز ہو جائے گا
