Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کو صوبہ نہیں‌ بننا چاہیے، عمران خان

کراچی کو صوبہ نہیں‌ بننا چاہیے، عمران خان

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کو صوبہ نہیں بننا چاہیے۔

اپنی دو روزہ انتخابی مہم ختم کرنے کے بعد اسلام آباد روانگی کے وقت عمران خان نے میڈیا نمائندے کے صوبے کے سوال پر جواب دیا کہ بس جنوبی پنجاب ایسا علاقہ ہے جہاں صوبے کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کو صوبہ نہیں بننا چاہیے بلکہ اسے مضبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے اور یہی شہر کے مسئلے کا حل بھی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 سے انتخابات لڑ رہے ہیں، اپنی دو روزہ مہم میں انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے بھی کیے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔