میں ایک پاکستانی کراچی کی شہری اور اردو بولنے والی مہاجر قوم کا حصہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی ایک ہمدرد جو یہ حق رکھتی ہوں کہ آپ سے جواب طلب کر سکوں ۔
آج سے پہلے کراچی کے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام ایم کیو ایم کے ایم کے امیدوار جو سابقہ ہیں یا حالیہ اور حکومت کا حصہ رہے ییں انہیں وہاں تک پہنچانے میں کراچی کے جتنے شہری شامل ہیں انہوں نے اپنے ووٹ کی مدد سے انہیں وہاں پہنچایا ہے اور ایسا کرتے ہوئے انہوں نے ان تمام امیدواروں کے ماضی یا خاندانی ناموں سے متاثر ہوکر انہیں کامیاب نہیں کروایا تھا جانتے ہیں کیوں؟؟
کیونکہ ان کے اوپر جس شخص کا نام تھا اسکا نام ہی کافی تھا ان کو ووٹ دینے کے لیے کسی حسب و نسب کی ضرورت اس لیے پیش نہیں آئی کیونکہ انہیں الطاف حسین نے اپنے امیدوار کے طور پر کھڑا کیا تھا اور ووٹر یہی وجہ کافی ہوتی ہے کسی بھی کارکن یا ہمدرد کے لیے ایم کیو ایم کے امیدوار کو کامیاب کروانے کےلیے ۔
جی ہاں عوام نے آج تک کسی نے کوئی سوال کیے بنا ایم کیو ایم کے ہر امیدوار کو اس لئے کامیاب کروایا ہے کہ وہ الطاف حسین کے نام پر ووٹ مانگ رہا تھا!!
اب صورتحال یہ ہے کہ الطاف حسین نے ہونے والے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا، جبکہ ایک خود ساختہ بنائی گئی ایم کیو ایم نے اس الیکشن میں اپنے امیدوار کهڑے کیے ہیں!
کراچی کے شہری بالخصوص اردو بولنے والے مہاجر جو ایم کیو ایم کا حصہ ہیں وہ فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں سے سوال کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ وہ آپ کو ووٹ کیوں دیں جبکہ الطاف حسین نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے؟ ؟
آپ کے سیاسی مخالفین آپکا مذاق بنارہے ہیں، اور آپ بتا رہے ہیں کہ جن لوگوں نے ایک دن میں اپنے قائد سے لاتعلقی کرلی وہ کیا جیتیں گے سچ مانے تو وہ غلط کہہ بھی نہیں رہے۔
ایک سیاسی نومولود ایک مکمل زرداری اور آدھا بھٹو آپ کو یہ کہہ رہا ہے، کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے تھے ہمیں منزل نہیں رہنما چاہیے آج ان کے پاس نا منزل ہے نا رہنما
یہ کٹی پھٹی پتنگ ہے!! پنجاب سے آئے ہوئے لوگ کہتے ہیں “پان کهانے والوں کے کرانچی کو کراچی بنائیں گے” کیا آپ کو شرم دلانے کے لیے یہ کافی نہیں ہے؟
افسوس کا مقام ہے کہ آپکی وجہ سے آج انکے منہ میں بھی زبان آگئی ہے۔ آپ تمام مخالفین کے ساتھ مل کر اب بھی الطاف حسین کا نام ختم کرنے میں کوشاں ہیں، بقول شاعر
ﺍٹها کہ ایڑیاں ﭼﻠﻨﮯ ﺳﮯ ﻗﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮍﮬﺘﺎ
ﻣﯿﺮﮮ ﺭﻗﯿﺐ ﺳﮯ کہہ دو ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﻣﯿﮟ رہے
آ پ کہہ رہے ہیں اپنا ووٹ ضائع نہ کریں بلکہ ایم کیو ایم کو دیں، اور بھرپور طریقے سے دیں، اگر آپ ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ان سوالوں کے جواب بھی دیں کہ
آپ کس حق سے ووٹ مانگ رہے ہیں؟
کس کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں؟
اور ہم آپ کو ووٹ کیوں دیں؟
اور اگر آپ ناکام ہوتے ہیں جو کہ ضرور ہونگے تو آپ ایم کیو ایم کی مزید تذلیل نہیں کروائیں گے؟ اور یہ ایم کیو ایم جس کی امانت ہے اسے واپس کریں گے!