Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
این اے 243، کراچی کے اہم مسئلے پر انتخابی مہم NA243 Camping mqm

این اے 243، کراچی کے اہم مسئلے پر انتخابی مہم

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی رضا عابدی نے شہر قائد میں شجر کاری کی اہمیت کو  اجاگر کرنے کے لیے انتخابی مہم میں  عوامی سطح پر رجحان بڑھانے کے لیے مہم کا آغاز کردیا۔

ملک بھر سمیت شہر قائد میں مختلف سیاسی جماعتوں و آزاد امیدواران کی انتخابی مہم زوروں پر ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے قومی اسمبلی کی نشست پر نامزد کردہ سب سے مضبوط امیدوار علی رضا عابدی نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کو اس لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے کہ یہاں سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پیپلزپارٹی کی شہلا رضا سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اور ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی میدان میں ہیں۔

علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم انتخابی مہم کا حصہ نہیں بلکہ ہمارے شہر کو اس کی اشد ضرورت ہے، اگر ہم نے یہ کام شروع نہ کیا تو آئندہ آنے والے وقتوں میں شہر کا درجہ حرارت و صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے۔

ایم کیو ایم  امیدوار کا کہنا تھا کہ یہ مہم عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے شروع کی گئی جو  جاری رہے گی۔ انہوں نے مہم میں حصہ لینے والے نوجوانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 میں کُل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ ایک ہزار ہے جبکہ یہاں 9 یونین کونسلز اور 36 وارڈز  ہیں جو گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین نے شہر قائد میں بدلتے درجہ حرارت اور ہیٹ اسٹروک کی وجہ درختوں کے نہ ہونے کو قرار دیا ہے، عوامی سطح پر شجر کاری مہم اس سے پہلے بھی نظر آئی تاہم اب عوام کا مطالبہ ہے کہ تمام جماعتیں اس اہم مسئلے پر بھی توجہ دیں۔

بشکریہ اے آر وائی نیوز


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔