کراچی کی رہائشی عمارتوں میں کاروبارکی روک تھام نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ کےجج حکام پر برس پڑے۔عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے سمیت دیگرافسران کوطلب کرتے ہوئےکہا حکم پرعمل کیوں نہیں کیاجارہا؟لگتاہےان کےوارنٹ گرفتاری جاری کرنا پڑیں گے۔
کراچی کی رہائشی عمارتوں میں کاروبارکرنےکےخلاف مقدمےکی سماعت جس میں سندھ ہائی کورٹ کے جج حکام پر برس پڑے۔ عدالت نےکہاحکم دیاتھا رہائشی عمارتوں میں کاروبارکی روک تھام یقینی بنایا جائے۔
عدالتی حکم پرعمل کیوں نہیں کیا جارہا؟ ڈی جی کےڈی اے،ایڈمنسٹریٹرکےایم سی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر لا ئنزایریا کی عدم پیشی پرعدالت نےبرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا حکام عدالتوں میں پیش ہونے سے گریزاں ہیں یا ان کے پاس وضاحت کے لیے کچھ ہے ہی نہیں؟ لگتا ہے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا پڑیں گے۔
عدالت نےڈی جی کےڈی اے،ایڈمنسٹریٹرکےایم سی اورپروجیکٹ ڈائریکٹرکوانتیس اپریل کوپھرطلب کرلیا،ساتھ ہی وارننگ بھی دی کہ تینوں افسرپیش نہ ہوئےتوسخت حکم نامہ جاری کردیں گے۔
درخواست گزاروکیل کا کہنا تھا لائنز ایریا کی رہائشی عمارتوں میں عدالتی حکم کےبرخلاف تجارتی کام جاری ہے،جبکہ بل بورڈزبھی کچھ عرصے کے لیے ہٹائے گئے اب پھر لگ گئےہیں۔