پاکستانی میڈیا کے نامور اینکر اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وطن کو خیر باد کہہ کر بیرونِ ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا تاہم ابھی انہوں نے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
بے باک اور بے لاگ (سر و پیر) کے تجزیے کرنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، ویل کنیکٹڈ (اعلیٰ رابطوں) کے حوالوں سے مشہور اینکر نے ماضی میں بڑے بڑے دعوے کیے۔
ایم کیو ایم پر ہونے والے آپریشن ، پی پی کے حوالے سے بھی ڈاکٹر شاہد مسعود نے بے باک تجزیہ کر کے سیاسی قائدین تک پیغامات پہنچایا اور ووٹرز کو متنبہ بھی کیا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کو گزشتہ برس پی ٹی وی میں ہونے والی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، انہیں کئی ماہ تک ہتکھڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا جس پر صحافیوں نے آواز بھی بلند کی اور پھر حکومت نے اُس پر نوٹس بھی لیا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے دکھی دل کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ پاکستان اور پاکستانی میڈیا کو بہت جلد خیر باد کہہ دیں گے۔ قبل ازیں انہوں نے میڈیا سے دوری کا بھی اعلان کیا تھا البتہ وہ دوبارہ اسکرین پر آگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق شاہد مسعود کا ماننا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے لیے ماضی میں بہت کام کیا اور کئی ٹی وی شوز کیے، البتہ حکومت میں آنے کے بعد پی ٹی آئی نے اُن کے لیے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے، دورانِ قید بھی اُن کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا اُس پر بھی حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔
