ملک بھر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز پر کام کرنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں یومِ مزدو پر یکم مئی کوپارلیمنٹ ہاؤس کےسامنے دھرنےکااعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین مطالبات کےحق میں کل اسلام آباد دھرنادیں گے۔ حکام کے مطابق حکومت اُن کے ساتھ کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کررہی جبکہ 6ماہ قبل نوٹیفکیشن کےذریعےمطالبات ماننےکاوعدہ کیا گیاتھا۔
یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کوریگولراوربقایاجات کی ادائیگی فوری کی جائے۔
