کراچی(نمائندہ خصوصی)بلدیہ شرقی کارکردگی میں سب سےبہتر ہونے کے باوجوداعزاز سےمحروم انتہائی اہم ڈسرکٹ ہونےپربھی بدترین نااہلی کی اس سےبڑی مثال اور کیاہوگی دوعہدے ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کمشنربیک وقت خالی تھے میونسپل کمشنرکی تعیناتی کاعمل سعیدغنی کے بیرون ملک میں ہونے کیوجہ سےروکا ہوا ہے جو لندن سےواپسی یاجلدمتوقع ہوسکتاہےسندھ حکومت کی بدترین کارکردگی اورعدم دلچسپی کےپہلوکےساتھ اہم عہدوں کی تعیناتیوں میں حالات سعیدغنی کےمضبوط کردارکی جانب بھی اشارہ کررہےہیں جبکہ موجودہ صورتحال محرم الحرام جیسےاہم موقعے پر بلدیہ شرقی میں میونسپل کمشنر کا عہدہ خالی ہونےسے بلدیاتی امورکی انجام دہی میں شدیدمشکلات کاسامناہے ذرائع کےمطابق ایڈمنسٹریٹرز کی اچانک تعیناتیوں نےحیرانگی کےپہلوکواجاگر کیا ہے بلدیاتی اداروں میں پیپلزپارٹی کےاہم رہنماؤں کی گروپنگ نے اس تبدیلی میں اہم کردارادا کیاہےمرتضیٰ وہاب کے ایڈمنسٹریٹرکراچی بننےکی خبروں نےاندرونی ماحول کوکشیدہ کردیاہےسعیدغنی کی مضبوط لابنگ کونظر اندازنہیں کیاجاسکتاہےکیونکہ وزیر بلدیات کی حثیت سعیدغنی نےبہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھاسیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ نے کورنگی، غربی اور وسطی میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دئیےمحمدعلی زیدی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی تعینات نازش رضا زیدی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی تعینات محمدفہیم خان ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی تعینات کردئیے گئےایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا حکمنامہ صوبائی کابینہ کےاجلاس میں بات چیت کےبعدکیا گیا ہےایڈمنسٹریٹرزسندھ لوکل گورئمنٹ ایکٹ 2013 کی شق 21(3) کے تحت تعینات کئے گئے ہیں واضع رہےکہ اس سے قبل تینوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز،ایڈمنسٹریٹرز کے فرائض سر انجام دے رہے تھے.
تین اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات اہم بلدیہ شرقی تاخیرکاشکار
