ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی آمد کے بعد کورونا کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ویکسینیشن کے دائرہ کار بڑھانے کے حوالے سےتیزی لائ جارہی ہے، ایس اوپیز کے حوالے سے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حدود کے مطابق کاروائیاں عمل میں لارہے ہیں جس کی بدولت عوام میں ایس اوپیز کاخیال رکھنے کا رحجان بڑھ رہا ہے، ویکسینیشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ مختلف لائحہ عمل اختیار کر کے انہیں عملی شکل دینے میں مصروف عمل ہیں، بلدیاتی خدمات کے حوالے سے محرم الحرام سے قبل ضلعی وبلدیاتی افسران سے اجلاس کے بعد عملی کام کئے جارہے ہیں نشترپارک سمیت جلوس کی گزرگاہوں سمیت امام بارگاہوں کے گردونواح میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس، تجاوزات ہٹانے، ملبہ ومٹی صاف کرنے، جھاڑیوں کی کٹائ اور درختوں کی تراش سمیت دیگر بلدیاتی امور کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بیک وقت گلشن اقبال اور جمشید زون میں کام سر انجام دئیے جارہے ہیں، کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے نشتر پارک کو ڈس انفیکٹینٹ بنانے کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا جبکہ نشتر پارک سے ملحقہ عزا خانہ زہرہ، محفل شاہ خراساں کو بھی ڈس انفیکٹینٹ بنایا گیا مذکورہ بلدیاتی کام سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سید اظہر حسین شاہ ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان میمن، امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، سینئیر ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، انچارج راؤشمشاد کی زیر نگرانی سرانجام دئیے جارہے ہیں.
ڈپٹی کمشنرایسٹ آصف جان صدیقی کی سربراہی میں کورونا ویکسینیشن کو بہتر کرنے کے حوالے سے اقدامات
