عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 15 ڈالر فی اونس کمی ہوئی جس کے بعد بھاؤ 1270 ڈالر تک پہنچ گیا، بلین مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کمی واقع ہوئی.
سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی کمی کے بعد 68000 روپے فی تولہ ہو گٸی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 770 روپے کی کمی کے بعد 58300 روپے تک پہنچ گئی، علاوہ ازیں چاندی کی خرید و فروخت 870 روپے فی تولہ سے ہوئی.
