Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
‏بوم بوم آفریدی پر دھوکا دہی کا الزام، معاملہ عدالت پہنچ گیا | زرائع نیوز

‏بوم بوم آفریدی پر دھوکا دہی کا الزام، معاملہ عدالت پہنچ گیا

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بڑی مشکل میں پھنس گئے، نجی بیوریج کمپنی آفریدی کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے نجی بیوریج کمپنی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، شاہد آفریدی سے چھ کروڑ روپے ہرجانہ اور کار واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نجی کمپنی کے مطابق آفریدی نے معاہدے کے باوجود دوسری کمپنی سے معاہدہ کیا، سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خان آفریدی کو جواب دہی کے لیے 28 مئی کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی ان دنوں جنوبی افریقا میں اپنی فلاحی تنظیم کے حوالے سے مختلف کاموں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شاہد خان آفریدی اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کے درمیان بھی جاری تنازع عدالت جاپہنچا تھا بعد میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی۔