Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاپتہ افراد کیس، عدالت نے تفتیشی رپورٹ کو قصے کہانیاں‌ قرار دے کر مسترد کردیا

لاپتہ افراد کیس، عدالت نے تفتیشی رپورٹ کو قصے کہانیاں‌ قرار دے کر مسترد کردیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر 30 مئی کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور متعلقہ تھانوں کے سربراہان کو طلب کرلیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلوٹو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے آہ و بکا کرتے ہوئے کہا کہ محمد نعیم، عارف نظامی اور محمد علی 6 سال سے لاپتا ہیں، پولیس ایک جگہ سے دوسری جگہ تفتیش منتقل کرتی رہتی ہے۔

عدالت نے پولیس، جے آئی ٹی، سربراہ صوبائی ٹاسک فورس اور محکمہ داخلہ سندھ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور رپورٹ کو قصے کہانیوں والی قرار دے کر اسے مسترد کردیا۔