فوجی عدالت نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، مسجد اور اہم تنصیبات پر حملہ میںملوث مزید چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی.
تختہ دار پر لٹکائے گئے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کا قیصر خان ولد شعیب خان ، محمد عمر ولد سعیدہ خان، قاری زبیر محمد ولد سخی محمد اور عزیز خان ولد اشبر خان شامل تھے.
چاروں دہشت گردوں نے عدالت کے رو برو اپنے جرائم کا اعتراف کیا انہیںاپنی صفائی کا بھی پورا موقع فراہم کیا گیا تھا.
