برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ

سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر پر برطانیہ میں مبینہ طور پر حملہ کیا گیا، جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں، انہوں نے کہا، “گزشتہ شام مجھے انگلینڈ میں میرے گھر (جہاں میں اپنے خاندان کے ساتھ جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں) پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ میری بیوی اور بچے محفوظ ہیں، تاہم مجھے کچھ چوٹیں آئی ہیں لیکن کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور گھر اب پولیس کی حفاظت میں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں ان لوگوں کے سامنے نہیں ڈروں گا اور نہ ہی ان کے سامنے جھکوں گا،‘

اپنا تبصرہ بھیجیں: