لاہور ہائی کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی اور سابق رہنما پیر افضل قادری کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں خادم رضوی اور پیر افضل قادری کی رہائی سے متعلق 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد بینچ میں شامل تھے۔ عدالت نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو ضمانت کے عوض 5، 5 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد 8 مئی کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج پڑھ کر سنایا گیا۔ دورانِ سماعت پولیس یا تفتیشی ادارے تحریک لبیک کے رہنماؤں کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکے۔
