Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران خان سے محبت چاچا کو مہنگی پڑ گئی | زرائع نیوز

عمران خان سے محبت چاچا کو مہنگی پڑ گئی

پشاور: وزیراعظم عمران خان کے لئے عید کی خصوصی چپل بنانے والے شخص کو سانپ کی کھال سے بنائی جانے والی چپل کی تشہیر مہنگی پڑ گئی کیونکہ محکمہ وائلڈ لائف نے دکان پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے چاچا نورالدین نے وزیراعظم عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کو عیدپر تحفہ دینے کے لیے خصوصی چپل بنائی تھی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ٹی وی چینلز نئے اس غیر سنجیدہ خبر کو اہمیت دی اور چاچا کا خوب چرچا بھی ہوا البتہ انہیں لینے کے دینے پڑ گئے۔

دکاندار نے چپل سانپ کی کھال سے بنائی، چاچا نورادلین کی چپل کی خوب تشہیر ہوئی جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے نوٹس لیتے ہوئے دکان پر چھاپہ مارا اور ایک کاری گر کو حراست میں لے لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ڈی ایف او گاہک بن کر دکان پر گئے اور سب سے مہنگی چپل طلب کی جس پر دکان میں موجود ایک چپل دکھائی گئی اور جب قیمت پوچھی تو چالیس ہزار روپے تھی۔ وائلڈ لائف کے افسر نے چالیس ہزار روپے قیمت کی وجہ پوچھی تو دکان پر موجود شخص نے بتایا  کہ چپل سانپ کی کھال سے تیار کی گئی جس کے بعد عبدالحلیم مروت نے وائلڈ لائف کی ٹیم کو بلا کر چپل قبضہ میں لی اور دکان پر موجود کاریگر کو بھی حراست میں لے لیا۔

دکان کے مالک چچا نورالدین کو محکمہ وائلڈ لائف نے تفتیش کے لیے کل دفتر طلب کرلیا، تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ  کیا واقعی چپل سانپ کی کھال سے تیار کی گئی اور پھر اس کو تصدیق کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد دکاندار کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب چاچا نورالدین نے میڈیا پر آکر وضاحت دی کہ وائلڈلائف والوں نےچھاپہ مارااور عمران خان کے لیے بنائی جانے والی چپل ساتھ لےگئے،وزیراعظم کیلئے چپل میں استعمال سانپ کا اصلی چمڑا استعمال ہوا۔ مجھےپتہ نہیں تھا سانپ کےچمڑے پرپابندی ہے، سانپ کاچمڑا امریکا سے نعمان نامی شخص نے بھیجا ہے، نعمان نے سانپ کےچمڑے سےعمران خان کیلئےچپل بنانےکاکہا، وائلڈلائف والےجتناجرمانہ مانگتےہیں میں دینےکیلئےتیارہوں، مگر وہ مجھے چپل واپس کردیں تاکہ عید پر عمران خان کو بھیج سکوں۔