Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کے ڈی اے فنانس ملازمین کے معاشی قتل کا ذمہ دار | زرائع نیوز

کے ڈی اے فنانس ملازمین کے معاشی قتل کا ذمہ دار

*کے ڈی اے ممبر فنانس اور ڈائر یکٹر فنانس کے ڈی اے ملازمین کے معاشی قتل کے ذمہ دار،ڈی جی کولاعلم رکھتےہوئےماہ رمضان میں منظور نظرٹھکیڈارکاایک* *کروڑسےزائدکابل پاس کرنےکی اطلاعات…*

*ڈائریکٹر جنرل عبدالقدیر منگی کے واضح احکامات کے باوجودبھی ممبر فنانس آغا* *پرویز اورڈائر یکٹر فنانس سعید احمد خان ایک گریڈ سے پندرہ گریڈ کے ملازمین کی ماہ اپریل کی تنخواہ دینے سے قاصر*

ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالقدیر منگی کے واضح احکامات کے باوجود بھی ممبر فنانس آغا پرویز اور ڈائر یکٹر فنانس سعید احمد خان ایک گریڈ سے پندرہ گریڈ کے ملازمین کی ماہ اپریل کی تنخواہ دینے سے قاصر جبکہ سندہ حکومت سے30 فیصد کٹوتی کے بعد اپریل کی 14کڑور کی گرانٹ بھی آ چکی ہے مگر اس کے باوجود بھی غریب ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی۔لیکن ڈائر یکٹر فنانس سعید احمد خان اپنے دوسرے دھندوں میں مصروف ہیں جبکہ سعید احمد خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے آفتاب بابا نامی ایک ریٹائرڈ افسر کو لین دین کے ماملات طے کرنے کے لئے مقرر کیا ہوا ہے آفتاب بابا ہر وقت ڈائر یکٹر فنانس کے کمرہ میں موجود رہتے ہیں اور ٹھیکے داروں سے 25سے 30 فیصد کمیشن طے کرنے کے بعد ان کہ چیک بنا دیئے جاتے ہیں اور باقی لوگوں کو منع کر دیا جاتا ہے کہ اکاؤنٹ میں پیسے نہیں ہیں، فنانس ڈیپارٹمنٹ (بکس)کے چیک رائیٹر شعیب اور سابقہ چیک رائیٹر ارشد گنجا اور ڈائریکٹر فنانس سعید احمد خان کی معرفت ممبر فنانس آغا پرویز پر بھی25 سے 30 فیصد کمیشن کا حصہ لینے میں پیش پیش ہیں،ہم کے ڈی اے ملازمین ڈجی کے ڈی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین اور افسران کی تنخواہوں کی ادائیگی کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے اور ٹھیکیداروں اور جعلی کوٹیشن کی مد میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے جو ادائیگیاں کی جا رہی ہیں ان کو فوری طور پر روکا جائے اور تنخواہوں کی ادائیگی پر توجہ دی جائے تاکہ ملازمین کو ان کا حق ادا کیا جا سکے،یاد رہے کہ گورننگ باڈی کے ڈی اے نے کے ڈی اے میں تنخواہوں کے علاوہ کسی بھی ٹھیکیدار اور دوسری قسم کی ادائیگیوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے،لیکن ممبر فنانس آغا پرویز اور ڈائریکٹر فنانس سعید احمد خان نے گورننگ باڈی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے اور اپنے من پسند ٹھیکیداروں کی ادائیگیا ں کی جارہی ہیں جبکہ کے ڈی اے کا دو سالہ سابقہ بجٹ جو ابھی تک سندھ گورنمنٹ سے منظور نہیں ہو سکا ہے،ملازمین وافسران کا وزیر بلدیات سندہ سعید غنی سیکریٹری بلدیات اور دیگر ذمہ داروں سے پر زور مطالبہ کر تے ہوئےکہاہےکہ ایسے کرپٹ افسران کا معطل کر کے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،