Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بجٹ میں کراچی کو کتنا حصہ ملا؟ | زرائع نیوز

بجٹ میں کراچی کو کتنا حصہ ملا؟

حکومت نے آئندہ مالی سال 20-2019 کے بجٹ کا اعلان کردیا جس میں کراچی کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا۔

وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے قومی اسمبلی کے بجٹ تقریر کی اور اعداد و شمار پیش کیے۔

کراچی کا ترقیاتی بجٹ

حکومت نے کراچی کے لیے 9 ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے اس کے لیے 43.5 ارب روپے مختص کیے جبکہ پشاور کراچی موٹر وے کےسکھر سیکشن  کیلئے19ارب روپےمختص کرنے کی سفارش کی گئی۔

حکومت کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ 9 ترقیاتی منصوبے کون سے ہیں اور کن کاموں پر رقم خرچ کی جائے گی، قبل ازیں عمران خان نے اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

تاجروں کا ردعمل ۔۔۔۔ سراج قاسم تیلی

کراچی:آج کابجٹ ہم نے سن لیاہے،بہت سارےاقدامات کیےگئےہیں، شروع کی تقریرمیں اچھےاقدامات کی بات کی، فوج نےاپنابجٹ وہیں روک دیا،اچھی بات ہے، 5ہزار550ارب روپےانہوں نےجمع کرنےہیں، 1000سی سی کی گاڑی پرٹیکس بڑھادیاگیا۔

زبیر میمن موتی والا

تمام اہداف کو حاصل نہیں کیاجاسکتا، سب سےبڑامسئلہ تجارتی خسارہ ہےجسےختم کرنےکی ضرورت ہے۔