کراچی سے تعلق رکھنے والے شہنشاہِ غزل مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے، انہوں نے 25 ہزار سے زائد گیت، غزلیں گا کر تاریخ رقم کی اور کئی اعزازات اپنے نام کیے۔
مدھر آواز کے مالک اور سروں کے بے تاج بادشاہ نے فلم ، ٹی وی اور ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگایا، وہ 13 جون 2012 کو جہانِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

