کراچی(خبرایجنسی) بجلی کے کمرشل صارفین کو 30جون تک ٹیکس نیٹ میں شمولیت کی مہلت، 10بڑے شہروں میں5بڑے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ،ایف بی آر نے کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نوٹسز جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نوٹسز جاری کردیئے، نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بجلی استعمال کرنے والے30جون سے پہلے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں،کمرشل صارفین انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں اپنی رجسٹریشن کروائیں، ایف بی آر نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ30جون تک اثاثے ظاہر کرکے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں،30جون کے بعد ٹیکس چوروں اور نادہندگان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
