کراچی: پیر آباد پولیس نے گھریلو جھگڑے میں بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں تین روز قبل مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کیا۔
پیرآباد میں قتل ہونے والی خاتون کو اُس کے شوہر نے جنات کی کارستانی قرار دے دیا تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی شیخ آنہ آباد قاسم خٹک ڈسپینسری کے قریب رہنے والے اکرام اللہ نامی شخص اپنی اہلیہ 22 سالہ ورادہ کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچا تھا جہاں اس نے بتایا کہ اہلیہ کی اچانک طبعیت خراب ہونے سے اس کی موت واقعے ہوگئی۔
تاہم جب پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تو پولیس بھی سول اسپتال پہنچ گئی ایس ایچ او پیر آباد امجد کلیار خاتون کی رہائش گاہ گئے اور جائے وقوع کا معائنہ کرتے ہوئے اس کے شوہر اکرام اللہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ورادہ کو موبائل فون پر زیادہ بات چیت کرنے سے منع کیا۔
