متعلقہ حکام کی غفلت، تاریخی ایمپریس مارکیٹ کے ترقیاتی کام 6 سال بعد بھی نامکمل
کراچی: شہر قائد کے صدر میں واقع ایمپریس مارکیٹ کے تاریخی احیا اور قرب و جوار کے ترقیاتی کاموں کا منصوبہ 6 سال گزرجانے کے باوجود مکمل نہیں کیا جاسکا۔
سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کا اجرانہ ہونے کی وجہ سے ایمپریس مارکیٹ کے قرب و جوار میں میر کرم علی تالپور روڈ پر فوڈ اسٹریٹ اور راجا غضنفر علی خان روڈ پر نائٹ بازار کے ترقیاتی کام ایک سال سے بند پڑے ہیں۔
ذرائع کے مطابق منصوبہ 3 فیزوں پر مشتمل ہے جس میں فیز ون کا بیشتر کام مکمل ہوچکا ہے تاہم کچھ چیزیں ادھوری ہیں جبکہ فیز ٹو اور فیز تھری پر ترقیاتی کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے، سندھ حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کے لیے صرف 0.001ملین (ایک ہزار روپے) مختص کیے ہیں۔
