Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈیم فنڈ سے 11 ارب روپے اچانک کم ہوگئے | زرائع نیوز

ڈیم فنڈ سے 11 ارب روپے اچانک کم ہوگئے

اسلام آباد: ڈیم کی تعمیر کے لیے جمع ہونے والے فنڈز گیارہ ارب روپے تک اکھٹے ہوچکے تھے جس کی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور حکومت نے بھی تصدیق کی تھی البتہ اب فنڈز میں سے 11 ارب روپے اچانک غائب ہوگئے جو یقینی طور پر عطیات دینے والوں کے لیے پریشانی کا باعث ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دس ارب روپے جمع ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹ بھی کیا تھا البتہ اب یہ رقم پانچ ارب کے لگ بھگ پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے دیامیر اور بھاشا ڈیم فنڈ سے رقم نکال کر سرمایہ کاری میں لگا دی جس سے حاصل ہونے والے منافع کو بھی ڈیم فنڈ میں ہی جمع کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر بھی ڈیم فنڈ کی موجودہ رقم پانچ ارب 35 کروڑ 9 لاکھ کے قریب بچی ہے۔ سپریم کورٹ نے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کی جمع شدہ رقم کی نیشنل بینک میں سرمایہ کاری کی اجازت دی تھی جس کے بعد حکومت نے سرمایہ کاری کی۔

روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے یومیہ تقریبا ساڑھے 37 لاکھ روپے کا منافع ملنے لگا، ذرائع نے بتایا ہے کہ 18جون تک دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈمیں 10ارب 67کروڑ 27لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع ہوئی تھی اور اس رقم کے بعد سے یہ رقم پانچ ارب سے زائد جمع ہوئی جو اب بھی اس اکاؤنٹ میں موجود ہے۔