Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چند لاپتہ افراد ریاستی تحویل میں ہیں، سب کو منسوب کرنا غلط ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر | زرائع نیوز

چند لاپتہ افراد ریاستی تحویل میں ہیں، سب کو منسوب کرنا غلط ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنے کے لیے حکومت، ادارے اور جوڈیشل کمیشن رات دن کام کررہا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ جنجوعہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی جس میں لاپتہ افراد کا معاملہ زیر غور آیا۔ پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کچھ لاپتہ افراد کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہو کر لڑائی کے دوران مارے جا چکے ہیں تمام افراد کو ریاست سے منسوب نہیں کیا جاسکتا، آرمی چیف نے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے جی ایچ کیو میں خصوصی سیل بھی قائم کیا جو تیزی سے مسائل حل کررہا ہے۔“

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیشن قائم کیا گیا، معاملہ کافی حد تک حل ہو چکا ہے، ریاست کی تحویل میں بھی چند لوگ ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست لا پتہ افراد کے رشتہ داروں کو سہولت دینے کیلئے ان کے ساتھ ہے، ہمارے دل بھی لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں۔

اس موقع پر آمنہ جنجوعہ کا کہناتھا کہ کسی بھی ریاست مخالف قوت کو لاپتہ افراد کا معاملہ ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے، ریاست، فورسز کی لاپتہ افراد سےمتعلق کوششیں گراں قدر ہیں۔

معروف صحافی حامد میر نے اس ملاقات کو انتہائی اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔