Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
زرداری نے کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار مقرر کرنے کی تجویز دے دی | زرائع نیوز

زرداری نے کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار مقرر کرنے کی تجویز دے دی

کراچی : سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ محنت کشوں اور مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار مقرر کی جائے۔سابق صدر کا کہنا ہے کہ مزدور اور محنت کش کی تنخواہ 35 ہزار لازمی مقرر کرنے کا فیصلہ سرکاری سطح پر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کے لیے اقدامات کرے۔آصف زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے۔