Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سابق اولمپئن و منیجر قومی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی |

سابق اولمپئن و منیجر قومی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی

کراچی : پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپئن و منیجر قومی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی۔خواجہ جنید ایشیاء کپ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر تھے، ایشیاء کپ میں جاپان کے خلاف میچ میں 12 کھلاڑیوں کو فیلڈ میں اتارنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پاکستان گول ڈسکوالیفائی ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کر سکا۔سابق سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی جس کے سامنے پیش ہونے سے قبل خواجہ جنید نے استعفیٰ پیش کر دیا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے دوبارہ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی اور کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اولمپئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگا دی ہے۔

پی ایچ ایف لیگل ایڈوائزر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ خواجہ جنید کی وجہ سے بہت جگ ہنسائی ہوئی، مس کنڈکٹ کیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا۔