Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فاروق ستار کی وارننگ | زرائع نیوز

فاروق ستار کی وارننگ

 کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ حکومت کی موجودگی کا کچھ اتا پتہ نہیں، لوگوں کا نظام پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ قومی منظر نامے میں افرا تفری اور بے چیبی کی سی کیفیت ہے جس کے واضح اثرات نظر آرہے ہیں، اس صورتحال میں حکومت کی موجودگی کہیں نظر نہیں آرہی اور لوگوں کا اعتماد و اعتبار نظام سے اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر نظام کو کچھ ہوا تو ملک کو نقصان پہنچے گا، اب وقت ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کربیٹھیں اور ایجنڈا تشکیل دے کر کوئی درمیانہ راستہ نکالیں، سیاسی جماعتوں کو فی الفور قومی ایجنڈے کی تشکیل کرنا ہوگی۔

بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے فاروقت ستار کا کہنا تھا کہ بجٹ قومی اسمبلی سےل جیسے تیسے منظور ہوا مگر اس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، تاجروں کی ہڑتالیں شروع ہوگئیں اور صنعتیں بند ہیں، حکومت فوری طور پر سیلز ٹیکس ختم اور امپورٹ و ایکسپورٹ پر نافذ کیا جانے والے ٹیکس ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کے لئے بری خبر ہے کہ کے 4 منصوبے پر کام نہیں ہوگا، کے 4 منصوبے پر وزیر اعلی نے میٹنگ کی تھی، خالد مقبول صدیقی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں مگر عوام کے مسائل کو بھی اجاگر کریں۔