Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت نے لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا، حافظ سعید | زرائع نیوز

حکومت نے لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا، حافظ سعید

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

حافظ سعید سمیت 7 درخواست گزاروں نے عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں وفاق، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹرز سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا، حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری کسی ایسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ بھارتی لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان بھی حقائق کے منافی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حافظ سعید اور دیگر کیخلاف مقدمات کالعدم قرار دے۔