کراچی سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے 327 ذمہ داران نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوتے جارہے ہیں اور قافلہ بڑھ رہا ہے، پی ایس پی میں لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، روزانہ ایک پریس کانفرنس کرسکتا ہوں، پہلے جب شمولیتیں ہوتی تھی تو زبردستی کا الزام لگایا جاتا تھا۔
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ آج بھی 327 مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں سے صرف 178 تو ایم کیو ایم کے ہیں۔
پی ایس پی چیئرمین نے باغ جناح جلسے میں عوام کو شرکت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپنے حالات بدلنا چاہتے ہیں تو وہ جلسے میں ضرور شریک ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے نتائج کے بعد زور ربردستی اے ہوئے لوگوں کو چلا جانا چاہیئے تھا مگر آج بھی لوگ ملنے آرہے ہیں، تین سو ستائیس مختلف جماعتوں کے زمہ داران پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں, ایک سو اٹھتر لوگ ایم کیو ایم پاکستان سے اج پی ایس پی میں شامل ہوِئے ہیں، آج اس شہر اور صوبہ میں وفاقی حکومت بلدیاتی حکومت وِزیر اعلی والی ہر پارٹی موجود ہے۔
مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید اور حکومت کو ٹیکس دینے کی پیش کش
اُن کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت والی پارٹی کو چھوڑ کر سیاسی جدوجہد کے لئے ہمارے ساتھ ارہے ہیں، ہمارے ملکی حالات اچھے نہیں ہیں پچھلی حکومت نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا حکمران جماعت نے کہا تھا لوٹے ہوئے دو سو ارب واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہاتھا کہ ایک ارب ائی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے۔
