انتقال سے دو روز قبل ڈاکٹر عمران فاروق کے والد سے کس نے ملاقات کی؟

کراچی: ایم کیو ایم کے پہلے کنونیئر اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے والد فاروق احمد انڈس اسپتال میں انتقال کرگئے۔

فاروق احمد کے اہل خانہ نےاُنے کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا اور کچھ دنوں سے انڈس اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اُن کا انتقال فجر کے وقت ہوا جس کے بعد میت کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا اور نماز جنازہ بعد نمازعصر شریف آباد کی صفاء مسجد میں ادا کی گئی۔

بانی ایم کیو ایم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تعزیتی پیغام شیئر کی اور کہا کہ ’’مجھے ذاتی طور پر انتقال پر افسوس ہے، میں اور میرے تمام ساتھی دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و رابطہ کمیٹی، چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال، آفاق احمد، ڈاکٹر سلیم حیدر سمیت دیگر شخصیات نے فاروق احمد کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنونیئر اور رکن اسمبلی کنور نوید اور ڈپٹی میئر ارشد حسن نے دو روز قبل عمران فاروق کے والد کی عیادت بھی کی تھی۔

https://twitter.com/azizabadi/status/1154673133330341888?s=20