بھارت میں پھر مودی سرکار، عمران خان خوشی سے نہال

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی نے ملک بھر سے بھاری تعداد میں اکثریت حاصل کرلی اور اب وہ دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

حیران کن طور پر کانگریس جماعت کو اپنے ہی گھر کی نشست سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بی جے پی کو گزشتہ انتخابات کی نسبت اس بار زیادہ تعداد میں نشستیں ملیں۔ لوک سبھا کے 17ویں انتخابات کے اب تک آنے والے نتائج کے مطابق مودی کی جماعت اور حکومتی اتحاد 542 میں سے 350 سے زائد نشستیں اپنے نام کرچکی۔

اگر صرف بی جے پی کی بات کی جائے تو گزشتہ انتخابات کی نسبت انہوں نے 222 کے مقابلے میں 224 یعنی دو نشستیں زیادہ حاصل کیں، اسی طرح عام آدمی پارٹی کا بھی صفایا ہوگیا۔

لوک سبھا کی 542 نشستوں پر ڈالے جانے والے ووٹ کی گنتی کا عمل بھی مکمل ہوگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں بتایا گیا کہ مودی اتحاد این ڈی اے کو 342 نشستوں پر برتری مل گئی جبکہ وزاعظم لانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

بھاری اکثریت ملنے کے بعد ممبئی اور دوسرے شہروں میں بے جے پی کے حامیوں نے جشن شروع کردیا اور سب سے مزیداری کی بات یہ ہے کہ راہول گاندھی نے نتائج تسلیم کر کے شکست قبول کرنے کا اعلان کردیا۔  دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی کو مبارک باد پیش کی اسی طرح دیگر ممالک کے سربراہان نے بھی بی جے پی کو مبارک باد پیش کی۔

بھارتی عام انتخابات میں’’عام آدمی پارٹی‘‘کاصفایا

بھارتی عام انتخابات میں عام آدمی پارٹی کاصفایاہوگیا، طالب علم لیڈرکنہیابھی بی جےپی امیدوارسےہارگئیں، جھاڑوکےنشان پرلڑنےوالی پارٹی پرجھاڑوپھرگئی،اروندکیجریوال دلی سےاپنی نشست بھی نہ جیت سکے، کمیونسٹ پارٹی کےٹکٹ پرالیکشن لڑنے والےاسٹوڈنٹ لیڈرکنہیاکپوربھی الیکشن ہارگئے۔