کراچی: پاک سرزمین پارٹی کےچیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر آپ کو الطاف حسین کی تقریر کھولنی ہے تو اسے کل کے بجائے آج ہی کھول دیں مجھے کسی کا کوئی ڈر خوف نہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم خود کل تنقید کرتے تھے آج تمھارے اپنے اوپر آئی تو الطاف حسین کی تقریر یاد آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بری طرح سے ناکام ہوگئی، سندھ میں پانی نہیں، متحدہ اپوزیشن نے صوبے کی ناکامیوں کو بیان کیا، ایک سال کے دوران ملنے والے 799 ارب روپے کہاں گئے یہ سوال ضرور پوچھا جائے۔
