اسلام آباد: سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے متحرک کارکن ماجد اغا کو سوشل میڈیا ٹیم سے نکال دیا۔
ذرائع نیوز کو ملنے والی کے مطابق ماجد آغا کو پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم سے نکال دیا گیا ہے اور اس کے لئے بلاول ہاوس اور زرداری ہاوس کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔
زرائع نے بتایا کہ ماجد آغا کو پی پی پی سوشل میڈیا ہیڈ بختاور بھٹو کے حکم پر نکالا گیا لیکن اب تک پیپلز پارٹی کے کسی ذمہ دار نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔ تاہم ماجد آغا ٹوئٹر پر 3 جولائی سے غائب ہیں اور وہ اپنے پروفائل پر لکھے ہوئے Bio کو بھی مٹا چکے ہیں۔
واضح رہے ماجد آغا سرکاری ملازم ہیں اور پی آئی اے میں ملازمت کرتے ہیں جن کا کچھ عرصے قبل کراچی سے اسلام آباد تبادلہ ہوا تھا۔
