تمام تاجر تنظیموں نے ماہ اگست میں چار دن مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ملک بھر کی تمام تاجر تنظیموں کے متفقہ اور مشترکہ اعلان کے مطابق مورخہ 15 ، 16 اگست 2019 ( دو دن ) مورخہ 26 ، 27 اگست 2019 ( دو دن مزید) ملک بھر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ھوگی ۔۔۔!!
آپ پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکریٹری جنرل نعیم میر کا کہنا تھا کہ ریٹیلرز کی مشاورت سے فکسڈ ٹیکس سکیم کا اجراء کیا جائے، جب تک فکسڈ ٹیکس سکیم کا اجراء نہیں ہوجاتا ہمارا احتجاج جاری رہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی من پسند فکسڈ ٹیکس اسکیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے اگر تاجروں کے تحفظات دور نہ کیے گئے اور مطالبات نہ مانے گئے تو عاشورہ کے بعد غیرمعینہ مدت تک دکانیں بند کردی جائیں گی۔
