Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مہوش حیات بنی ایمریٹس ایئر لائن کی مہمان | زرائع نیوز

مہوش حیات بنی ایمریٹس ایئر لائن کی مہمان

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ کو ایمریٹس ایئر لائن نے اپنا خصوصی مہمان بنایا جس پر مہوش حیات نے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ذرائع کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مہوش حیات امریکا میں تھیں جہاں سے وہ خصوصی طور پر ایمریٹس کے جہاز میں سفر کر کے واپس وطن پہنچ رہی ہیں، انہوں نے گزشتہ روز امریکا میں ہونے والی تقریب میں اقوام متحدہ کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ایوارڈ دیا تھا۔

مہوش حیات نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے emirates کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ امریکا دورے پر کمپنی کی جانب سے شاندار میزبانی کی گئی، اُن کا یہ تجربہ بہت اچھا رہا جس کی وجہ سے ہر لمحہ قیمتی بن گیا۔ ویڈیو سے بظاہر ایسا معلوم ہورہا ہے جیسے یہ اشتہاری ویڈیو ہو البتہ اس بارے میں کوئی حتمی بات سامنے نہ آسکی۔