Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بجلی کی قیمت میں‌ پھر اضافہ | زرائع نیوز

بجلی کی قیمت میں‌ پھر اضافہ

نیپرا نے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ، اضافہ ستمبر 2019 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے ، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا ۔

نیپر انے سینٹرل پاور پرچینزنگ ایجنسی کی درخواست کے بعد منظوری دی،بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا ۔ نیپرا نے 30 اکتوبرکوفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اعتراضات لگاکرمو¿خرکردی تھی ۔سینٹرل پاور پریچنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں دو روپے 97 پیسے اضافی کی درخواست دی تھی ۔