کراچی: پاکستانی شوبز جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا کارڈ سامنے آگیا جس کے مطابق دونوں کی شادی رواں ماہ کے آخر میں ہوگی۔
یاد رہے کہ یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈ کے دوران اقرا عزیز سے محبت کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اداکار نے ساتھی کو جذباتی انداز سے شادی کی پیش کش کی تھی جو کسی کو بھی نہ بہائی تھی۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اقرا عزیز نے شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی، جبکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کا نکاح رواں سال 28 دسمبر کو منعقد ہوگا۔
ان دونوں کی شادی کا کارڈ بھی ان دونوں کی مزاحیہ اداکاری کی طرح نہایت دلچسپ ہے۔
