Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی: صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری | زرائع نیوز

کراچی: صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری

کراچی سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تین روز کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد 24، 25 اور 27 دسمبر کو سرکاری ادارے بند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 24 دسمبر کو شہدائے قمبر کی برسی اور 25 دسمبر کو یوم قائد کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
بعد ازاں 27 دسمبر کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں دن تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔ ملک بھر کے تعلیمی ادارے پہلے ہی موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہیں۔ سندھ میں 20 سے 31 دسمبر جبکہ صوبہ پنجاب میں 20 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔